پٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی میں اڑھائی روپے اضافہ

ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر اڑھائی روپے فی لٹر کلائمیٹ لیوی بڑھا دی گئی، پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ لیوی 2 روپے پچاس پیسے سے بڑھا کر پانچ روپے فی لٹر کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں فل الحال برقرار ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے سے قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑا، آئی ایم ایف کی شرط پر کلائمیٹ لیوی میں اضافہ کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کلائمیٹ لیوی میں اضافہ کرکے پٹرولیم لیوی میں کمی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے