پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال اگست سے مئی تک 1 لاکھ 80 ہزار 148 نئے ریٹیل سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹر ہوئے، جبکہ 18 سے 30 سال کے نوجوان سرمایہ کار نئے رجسٹریشنز کا 41 فیصد رہے، جن کی تعداد 74 ہزار 629 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ماہانہ اوسطاً 15 ہزار نئے اکاؤنٹس کا اضافہ ہو رہا ہے، جن میں تقریباً 40 فیصد نوجوان سرمایہ کار شامل ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ڈالر کی بنیاد پر 66 فیصد سالانہ منافع دیا، جو خطے میں سب سے زیادہ ہے، حکومت کی معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث میکرو اکنامک استحکام نے سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو مضبوط بنایا۔

بڑھتی سرمایہ کاری، نوجوانوں کی بھرپور شرکت اور مضبوط معاشی اشاریے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے