اسٹیٹ بینک نے ساڑھے 4 سال بعد سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم ختم کردی

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ساڑھے چار سال بعد "سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام”ختم کرنےکا فیصلہ کر لیا۔

اسٹیٹ بینک نےاسکیم کےخاتمےکاسرکلربینکوں اور ایکسچینج کمپنیزکو جاری کردیا،اسکیم عالمی مالیاتی ادارے کےدبائو پرختم کی گئی،انعامی پوائنٹس کوٹیکس اورحکومتی فیسوں کی مدمیں ایڈجسٹ کرنے سے لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا تھا۔

اس پروگرام کےتحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوقانونی بینکنگ ذرائع سےرقوم وطن بھیجنےپر انعامی پوائنٹس دیےجاتےتھے،جنہیں ٹیکس اورمختلف حکومتی فیسوں کی ادائیگی میں استعمال کیاجاسکتا تھا۔

جنرل سیکریٹری ای کیپ کاکہنا ہےکہ سوہنی دھرتی اسکیم کوختم نہیں کرنا چاہئے تھا،ماہرین کےمطابق اسکیم سے ترسیلات زر بینکنگ چینلزسےبھیجنےکارجحان بڑھ گیاتھا،اسکیم کااثربھیجےگئےڈالرزکی مالیت کا صرف ایک سے ڈیڑھ فیصد آتا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے