وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی فنڈز کی فراہمی مالیاتی گنجائش سے مشروط کردی۔
وزارت خزانہ نے ترقیاتی بجٹ کے فنڈز جاری کرنے کی حکمت عملی جاری کردی،نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی فنڈز 4 سہہ ماہی اقساط میں جاری ہوں گے،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 15 اور دوسری میں 20 فیصد فنڈز جاری ہوں گے،تیسری سہ ماہی میں 25 اور چوتھی میں 40 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق نئےمالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئےایک ہزار ارب روپے کےفنڈز رکھےگئےہیں،منصوبہ بندی ڈویژن منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرے گا،فنڈز کی تقسیم منظور شدہ بجٹ کی حد کےاندرہی کی جائےگی،غیر ملکی ادائیگیوں کےلیےوزارت خزانہ سےپیشگی منظوری لازمی ہوگی،منظور شدہ حد سےزیادہ ادائیگی وزارت خزانہ کی اجازت کےبغیرنہیں ہوسکےگی،ہرمنصوبے کےلیےعلیحدہ اسائنمنٹ اکاؤنٹ کھولا جائے گا۔
