برہان مظفر وانی کی برسی پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی برسی کشمیری عوام کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے، حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر عالمی برادری توجہ دے، کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی جاری رکھا جائے۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ امن، انصاف اور انسانی حقوق کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
