ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، کراچی اور نوکنڈی میں کی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 475 کلوگرام افیون، 36 کلوگرام چرس اور 2.7 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، اس کے علاوہ 400 کلوگرام ممنوعہ مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران ایک ایل ایم جی بمعہ 110 راؤنڈ اور 22 ایس ایم جیز بمعہ 60 راؤنڈ بھی برآمد کیے گئے۔
اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے سلسلے میں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
