ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا سخت بیان، یروشلم کی آزادی کو ’’انتقام کا آخری مرحلہ‘‘ قرار دے دیا

Seven million people are ready for voluntary defense in the event of a US ground attack, Iranian Speaker Baqir Qalibat

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انتقام کا آخری مرحلہ یروشلم کی آزادی کے ذریعے مکمل ہوگا۔

اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے والوں اور ملک کے شہداء، بالخصوص امت کے رہبر کے قاتلوں کو اپنے اقدامات کی پوری قیمت چکانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ایرانی عوام مسلسل "امریکا مردہ باد” اور "اسرائیل مردہ باد” کے نعرے لگا رہے ہیں اور اپنے شہید رہنما کے قاتلوں سے انتقام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے جاری سفارتی مذاکرات بھی ملک کی وسیع تر تہذیبی اور نظریاتی جدوجہد کا حصہ ہیں، جس کا مقصد استکباری طاقتوں کا مقابلہ کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے