سندھ طاس معاہدے کی معطلی غیرقانونی، پانی کو ہتھیار بنانا دہشت گردی ہے،پاکستان

اقوام متحدہ کی فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات پر پاکستان نے دوٹوک جواب دے دیا۔

پاکستانی نمائندے نے خطاب میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی غیرقانونی قرار دے کر اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات مسترد کردیئے۔ کہا بھارت اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی بیانات دے رہاہے۔

پاکستانی نمائندے نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی سےطے پایا۔ بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں۔ آرٹیکل 12 کے تحت سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ پانی کو ہتھیار بنانا کروڑوں انسانوں کے خلاف دہشت گردی ہے، بھارت پاسکتان کو دریاؤں کے قانونی حصے سےمحروم نہیں کرسکتا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے