امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی تیل مارکیٹ پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چار اعشاریہ پانچ فیصد سے زائد بڑھ گئی،جس کے بعد برطانوی برینٹ کروڈ آئل اناسی اعشاریہ دو سات ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل کی قیمت بھی بڑھ کر چوہتر اعشاریہ پانچ دو ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،جہاں اس کے سودے طے پائے۔
ماہرین کےمطابق امریکا اورایران کےدرمیان جاری کشیدگی،خصوصاًخلیجی خطے اور آبنائے ہرمزکی صورتحال، عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی کو بڑھا رہی ہے۔
