پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4,722 ارب روپے سے زائد قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کردیا

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4,722 ارب روپے سے زائد قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے اب تک 4,722 ارب روپے تقریباً 17 ارب امریکی ڈالر کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کر دیا، مالی سال 26 میں اب تک 2,900 ارب روپے کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کیا جا چکا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 26 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 25 کے مقابلے میں 62 فیصد زیادہ رہی، قبل از وقت واپس کیے گئے قرض میں 51 فیصد اسٹیٹ بینک اور 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا قرض شامل ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 68.5 فیصد رہ گیا، بہتر انتظامی حکمت عملی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور ملکی مالیاتی استحکام مزید مضبوط ہوا ہے، بہتر قرض نظم و نسق سے پاکستان مضبوط، پائیدار اور کم لاگت مالیاتی نظام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے