ملک میں مقامی سطح پر رجسٹرڈ فائیو جی موبائل فونز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کےمطابق اپریل کےدوران ملک میں ایک لاکھ 62 ہزار 40 فائیو جی موبائل فونز مقامی طور پر تیار کیے گئے،مئی تک مقامی سطح پر تیارکردہ فائیو جی ڈیوائسز کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 326 تک پہنچ گئی۔
دستاویز کےمطابق مقامی پیداوارسےصارفین کو نسبتاً کم قیمت پرفائیو جی اسمارٹ فونز دستیاب ہوں گے، مقامی سطح پرمختلف کمپنیوں کی جانب سےفائیوجی فونزتیارکیےجارہےہیں،فائیوجی سروس کے استعمال کیلئے صارفین کومطابقت رکھنےوالےہینڈسیٹس درکارہوں گے، بعض فائیوجی ڈیوائسزمیں سروس فعال کرنے کیلئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی ضروری ہوگا۔
