وفاقی حکومت نے فوری طور پر چینی برآمد کرنے کی تجویز مؤخر کر دی

وفاقی حکومت نے فوری طور پر چینی برآمد کرنے کی تجویز مؤخر کر دی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ کرشنگ سیزن کے قریب سرپلس چینی کی برآمد پر غور کیا جائے گا تاکہ مقامی مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے سے بچا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق سرپلس چینی کی برآمد پر کرشنگ سیزن کے قریب فیصلہ متوقع ہے، شوگر ملزنے  13 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کا دعویٰ کیا ہے،   برآمد سے 50 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے، گزشتہ سال برآمد کے بعد چینی 180 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی حکومت آئندہ کرشنگ سیزن کے قریب سرپلس چینی برآمد کرنے کی منظوری دے گی۔ فیصلہ مارکیٹ میں قلت کے خدشے اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے کیا گیا، حکومت مقامی سٹاک پور اکرنے کیلئے بعد میں چینی کی درآمد سے بچنا چاہ  رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق برآمد کی اجازت نہ ملی تو آئندہ سیزن میں کسانوں کو بہتر قیمت دینا مشکل ہوگا ،گزشتہ سال چینی برآمد کی اجازت کے بعد مقامی مارکیٹ میں قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے