آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے۔اضافے کے بعد فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 314 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 358 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 30 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 134 روپے کمی سے 6 ہزار 155 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 115 روپے کمی سے 5 ہزار 276 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.34 ڈالر کمی کے بعد 56.76 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
