بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 18 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 جولائی کو سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 18 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ اطلاق کے ای سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے