آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کر دی

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کردی۔

چیئرمین آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی کسی صورت قبول نہیں۔

نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا کہ او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان کو نئی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اور قیمتوں کے تعین کا نظام متاثر ہوگا، حکومت یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کرے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے