امریکا ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا، برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت ساڑھے چار فیصد سے زائد اضافے کے بعد 88.10 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 82.49 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپردھکیل دیا ہے،جس کے اثرات عالمی معیشت اور مہنگائی پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے۔
