پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ایک روز کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک روز کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ تعین قبول نہیں، پی پی ڈی اے کے مرکزی اجلاس میں مشاورت سے ہڑتال کا فیصلہ ہوا۔ کہا کل صبح چھ بجے سے پمپس بند کریں گے، حکومت نہ مانی تو غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال  کریں گے۔

قبل ازیں وائس چیئرمین پیٹرول پمپس اونرزایسوسی ایشن انعام الحق چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ مطالبات کی منظوری تک تمام پٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آج رات 12 بجے سے پمپس  پرپیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی جائے گی۔

انعام الحق نے کہا کہ حکومت کا غیر لچک رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے، عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے لیکن حکومت نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کا تعین قابل قبول نہیں، پیٹرول ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے، موجودہ مارجن پرہمارا معاشی قتل ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے