پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی۔

کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1703 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 17 ارب 24 کروڑ 92 لاکھ 37 ہزار 11 روپے مالیت کے 26 کروڑ 61 لاکھ 64 ہزار 919 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 133 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے