انٹرنیشنل کمپنیوں کا پاکستان میں توانائی اور تیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق

انٹرنیشنل کمپنیوں نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں توانائی اور تیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کرلیا۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں کی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔انٹرنیشنل کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کے توانائی اور اہم معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق ہوگیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر پیٹرولیم نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی۔

مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ کام کر رہی ہیں۔ مورگن ہیوز انرجی کے صدر نے پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

علی پرویز ملک نے مقامی توانائی کی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر پیٹرولیم نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی اور گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کو مکمل سپورٹ فراہم کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر پیٹرولیم کے مطابق حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج منصوبوں پر بھی بات چیت کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے