پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط ، پیٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین کے فارمولے پر نظرثانی کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پیٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین کے فارمولے پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین کے نظام پر فوری نظرثانی کرے کیونکہ اس نئے فارمولے نے بزنس کمیونٹی اور عوام کو جمود کا شکار بنا دیا ہے، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محض پانچ روز کے دوران پیٹرول چوبیس روپے اور ڈیزل ساٹھ روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ مشکل حالات میں حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے نہ کہ بوجھ ان پر منتقل کرنا، لیکن معیشت کو سہارا دینے کے بجائے حکومت کے رویے سے ایسا بالکل نظر نہیں آرہا۔

پی بی ایف کے صدر نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ آپ کی مداخلت ناگزیر ہو چکی ہے، لہٰذا عوام اور کاروباری طبقے کا ساتھ دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی لیٹر پیٹرولیم لیوی اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی کے مساوی مقرر کی جائے، تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کے فی لیٹر مارجن میں بھی کمی کی جائے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے