پاکستانی معیشت کو بیرونی دباؤ اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا، ایس اینڈ پی گلوبل کی رپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق پاکستانی معیشت کو بیرونی دباؤ اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے، ملک میں مہنگائی اسٹیٹ بینک کے مقررکردہ ہدف سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی،اجناس کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤکا باعث بن رہی ہے،خصوصاً موسمیاتی تبدیلی جیسے عوامل معاشی منظرنامے پر اثر انداز ہو رہے ہی،  اسٹیٹ بینک کو آئندہ بھی مانیٹری پالیسی محتاط رکھنے کی ضرورت یے، دسمبر کے اختتام تک پاکستانی زرمبادلہ ذخائر19.5 ارب ڈالر تک پہنچنےکی امید ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کیلنڈر سال 2026ء میں جی ڈی پی کا0.7فیصدرہنے کی پیشگوئی ہے، پاکستان کی بیرونی مالیاتی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے