اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا

اوگرا  نے یومیہ قیمتوں کے تعین کے تحت ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے