حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔
