پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سےعوام پرمزید بوجھ، کن اشیا کےدام بڑھے؟

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی،ایک ہفتے کے دوران 27 اشیاء کے دام بڑھ گئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 27 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیا سستی جبکہ 18 اشیاکی قیمتیں مستحکم رہیں،ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں اوسطاً 0.91 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 9.05 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اشیائےخورونوش پر بھی پڑے،ایک ہفتے میں پیاز 7.62 فیصد،،انڈے 3.16 فیصد،، آٹا 2 فیصد، آلو 1.93 فیصدمہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں پیٹرول 2.46 فیصد،ڈیزل 4.17 فیصد،ایل پی جی 1.90 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کےمطابق ہفتہ واربنیادوں پر ٹماٹر 22.96 فیصد،چکن 11.20 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 228.71 فیصد،پیازمیں 95.36 فیصد، آٹے میں 78.65 فیصد،بجلی کےسہ ماہی چارجز 9.06فیصد سستے ہوئے،ایل پی جی میں 51.76 فیصد،ڈیزل میں 37.42 فیصد اورپیٹرول میں 23.28 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

سالانہ بنیادوں پرآلو 30.89 فیصد،چنے کی دال 19.89 فیصد، چکن 19.56 فیصد،چینی 17.48 فیصد، انڈے 8.38 فیصد اور مونگ کی دال 7.38 فیصد سستی ریکارڈ کی گئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے