وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیئے

وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پرسوالات اٹھا دیئے۔ فیس لیس انکم ٹیکس ریفنڈ سسٹم شروع کرنے کی سفارش بھی کردی ہے۔ 

وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے فیس لیس انکم ٹیکس ریفنڈ سسٹم کی تجویز کا مقصد اہل ٹیکس دہندگان کے ریفنڈز کی خودکار جانچ پڑتال ہے۔ اس سے ریفنڈ کی رقم براہ راست اکاؤنٹس میں الیکٹرانک طریقے سے منتقل کی جاسکے گی۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکس محتسب کا کہنا ہے اس اقدام سے ریفنڈز میں تاخیر کم ہوگی اور ٹیکس دہندگان کو بہتر سہولت ملے گی۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق فیس لیس انکم ٹیکس ریفنڈ سسٹم کی سفارش ایف بی آر کیخلاف ریفنڈز کی عدم ادائیگی کی شکایت پر کی گئی۔

شکایت کنندہ کمپنی نے 4 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زیادہ کے انکم ٹیکس ریفنڈز کا مطالبہ کیاتھا جبکہ ایف بی آرنے 60ساٹھ روز کی قانونی مدت پوری ہونےکےباوجود ریفنڈز جاری نہیں کیے تھے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے