ایران امریکا کشیدگی ملکی معیشت کیلئےخطرہ قرار، وزارت خزانہ نے خبردار کردیا

وفاقی وزارت خزانہ نےاپنی ماہانہ اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتےہوئےمشرقِ وسطیٰ میں ایران اورامریکا کےدرمیان بڑھتی کشیدگی کو پاکستانی معیشت کےلیےبڑاخطرہ قراردیا ہے،مہنگائی مسلسل چوتھےماہ بھی دو ہندسوں میں رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق اپریل میں مہنگائی کی شرح 10.9 فیصد،مئی میں 11.7 فیصد اور جون میں 11.1 فیصد رہی،جبکہ جولائی میں بھی مہنگائی 9 سے 10 فیصد کےدرمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نےخبردارکیا ہےکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سےایندھن،بجلی اورٹرانسپورٹ کےاخراجات مزید بڑھ سکتےہیں،جس کے اثرات ملکی معیشت اور عوام پر پڑیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ایک سال کےدوران براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری 33.9 فیصد کم ہو کر 2 ارب 47 کروڑ ڈالر سےگھٹ کر ایک ارب 63 کروڑ ڈالر رہ گئی، جبکہ شرح سود 11 فیصد سے بڑھ کر 11.5 فیصد ہو گئی ہے۔ اسی عرصےمیں برآمدات بھی 4.6 فیصد کمی کے بعد 30 ارب 80 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔

وزارت خزانہ نے اس کے باوجود امید ظاہر کی ہے کہ برآمدات، ترسیلاتِ زر، صنعتی پیداوار اور زرعی شعبے میں بہتری سے معیشت کو سہارا ملے گا، جبکہ حکومت نے معاشی اصلاحات اور استحکام کے ذریعے ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے