رواں مالی سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرملکی سرمایہ کاری کا مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔ڈیٹا کےمطابق 23 ماہ بعد پہلی بار غیرملکی سرمایہ کار شیئرز فروخت کرنے کے بجائے خریدار بن گئے۔
اعدادوشمار کےمطابق جولائی 2026 میں غیرملکی سرمایہ کاروں نےپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 کروڑ 44 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی، جبکہ جون 2026 میں وہ 18 کروڑڈالرمالیت کےشیئرزفروخت کرکے سرمایہ نکال چکے تھے۔
ڈیٹا کےمطابق تقریباً دوسال بعد پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کار نیٹ بائر رہے،جولائی کےدوران بینکنگ اور ایکسپلوریشن کمپنیوں کے شیئرز میں سب سے زیادہ دلچسپی دیکھی گئی۔
اعداد و شمار کےمطابق ایک ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نےبینکنگ سیکٹرمیں ایک کروڑ 38 لاکھ ڈالر جبکہ ایکسپلوریشن کمپنیوں میں 67 لاکھ ڈالرمالیت کے شیئرز خریدے،جولائی کےدوران غیرملکی سرمایہ کاروں نےسیمنٹ سیکٹر میں شیئرز فروخت کرنےکو ترجیح دی۔
