عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کےمطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
دوسری جانب برینٹ کروڈ آئل بھی 1.21 فیصد مہنگاہوگیا،جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 87.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ماہرین کےمطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ایندھن، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے اخراجات پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔
