ایران پر حملہ موخر کرنے کا اعلان، تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ڈالر سے زائد فی بیرل گر گئیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4.01 ڈالر  سستا ہو کر 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے شروع کیے جانے اور تہران کی فورسز کی جانب سے عمان کے قریب متعدد آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد دونوں بینچ مارک خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے