عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل دونوں سستے ہو گئے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 5.29فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 76.09 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

دوسری جانب برینٹ کروڈ آئل بھی 4.77 فیصد سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 79.77 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث آئندہ دنوں میں تیل درآمد کرنے والے ممالک کی درآمدی لاگت میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے