پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔
