اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ آمد، روضۂ رسول ﷺ پر حاضری اور پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دے کر بارگاہِ رسالت میں سلام پیش کیا، عبادات و نوافل ادا کیے اور پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے دورۂ مدینہ منورہ کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی، روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا اور دینی عبادات ادا کیں۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان میں امن، استحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ کے اتحاد، فلاح و بہبود اور عالمِ اسلام میں امن کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم جبلِ اُحد بھی گئے، جہاں انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور غزوۂ اُحد کے تمام شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے