لاہور:لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے شنگھائی کانفرنس کو پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی اہم اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سنہرا موقع قرار دیا ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کا سنہرا موقع میسر آئے گا بلکہ غیرملکی سرمایہ کار ی بھی آئے گی۔
لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کو اپنے اہم بین الاقوامی شراکت داروں، خصوصاً چین کے ساتھ اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک بہترین ذریعہ فراہم کرے گی اور عالمی برادری کو پیغام دے گی کہ پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس صرف ایک بین الاقوامی ایونٹ نہیں بلکہ پاکستان کے لیے قومی فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے شرکاکو پاکستان میں موجود مواقع اور اپنے کلیدی شعبوں جیسے ٹیکسٹائل، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کرنا ہوگا۔
ایل سی سی اے کے عہدیداروں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا کر ہم عالمی شراکت داروں کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ ایونٹ نئی شراکت داریوں اور اقتصادی تعاون کے نئے دروازے کھولے گا جس سے پاکستانی معیشت کو بے پناہ فوائد حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو شامل مشاورت رکھے جو شنگھائی کانفرنس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بنیادی کردار ادا کرے گی۔
Trending
- اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک سڑک بنا دی گئی
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ڈر،مودی کا ٹرمپ سے ملاقات سے انکار
- پاکستان کی غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت
- چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات،شراکت اقتدار پر بات چیت کی
- اسرائیلی کابینہ کی غزہ پر غیر قانونی،ناجائز قبضے کی منظوری ناقابل قبول ہے:وزیراعظم
- ٹرمپ ٹیرف:بھارت نے امریکی اسلحہ کی خریداری روک دی
- پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش،بھارتی حمایت یافتہ 33دہشت گرد ہلاک:آئی ایس پی آر
- امریکی ٹیرف 100 سال کی بلند ترین سطح پر ، عالمی تجارتی نظام ہل کر رہ گیا