تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایازصادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی۔ اب میں نے مذاکرات کا کہنا بند کردیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میری عامر ڈوگر سے ملاقات پر قومی اسمبلی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی ، طارق فضل چوہدری اور عامر ڈوگر میں مذاکرات کی بات ہوئی ہو تو میں اس سے لاعلم ہوں۔

ایازصادق نے کہا کہ میں تو اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے کر تھک گیا ہوں، وزیراعظم متعدد بار پارلیمنٹ کےفورم پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، ہر مسئلے کا حل بیٹھنے میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر میرے چیمبر میں نہ آئیں  کمیٹی روم ہے، اگر بات چیت کرنا ہوئی تو میں چیمبر خالی کردوں گا مگر اپوزیشن لیڈر مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے