سانحۂ براڈ پیک؛ جاں بحق غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں

براڈ پیک میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔

گزشتہ روز آرمی ایوی ایشن اورزمینی سرچ ٹیموں نےمشترکہ سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں 5غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں برآمد کی گئیں،پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

حکام کےمطابق سفری دستاویزات تیار ہونے کےبعد میتوں کو نیپال روانہ کیا جائے گا،پاک فوج اس تمام عمل میں سول انتظامیہ اور سفارتی حکام کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ 1 ہفتے قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے