ملک میں 79 فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

ملک میں 79 فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے

نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کی دستاویز کےمطابق ملک بھر میں صرف 21 فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز نیکا کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں،رجسٹرڈ ای وی چارجرز کی تعداد صرف 47 ہے،جبکہ غیر رجسٹرڈ الیکٹرک وہیکل چارجرزکی تعداد 175 ہے۔

دستاویز کےمطابق اسلام آباد ریجن 78 چارجرز کےساتھ ای وی چارجنگ کی سہولت کے اعتبار سے سرفہرست ہے،جبکہ ملتان دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہیں۔

دستاویزمیں بتایا گیا ہےکہ بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں ایک بھی ای وی چارجر موجود نہیں، جبکہ ملک بھرکی موٹرویز پر صرف 9 ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم ہیں۔

دوسری جانب حکومت نےملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کےلیےحکومت نے چارجنگ انفرااسٹرکچرکو توسیع دینےکافیصلہ کیا ہے،حکومت کاکہنا ہےکہ الیکٹرک وہیکلز کےاستعمال کوفروغ دینےکےلیےملک میں چارجنگ انفرااسٹرکچر کو مزید وسعت دی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے