پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ ریکارڈ 84 ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جون تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں سالانہ 7.4 فیصد اضافہ ہوا
اسٹیٹ بینک کےمطابق جون 2026 تک ملک پرمجموعی قرضوں کا حجم 83 ہزار 642 ارب روپے ہوگیا،جبکہ گزشتہ سال جون میں مجموعی قرضے 77 ہزار 888 ارب روپے تھے،رواں سال مئی تک مجموعی قرضوں کاحجم 81 ہزار 955 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمار کےمطابق وفاقی حکومت کےمقامی قرضے سالانہ 9.1 فیصد اضافے سے 59 ہزار 441 ارب روپے ہوگئے،جبکہ وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے 3.3 فیصد اضافے سے 24 ہزار 201 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک پر قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ معیشت کے لیے ’’ڈیڈ ٹریپ‘‘ بن سکتا ہے۔
