حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح میں بھی اضافہ کردیا۔
حکومت نے ڈیزل پرلیوی میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 54 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 382 روپے اناسی پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب پیٹرول پر لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹربرقرار ہے، پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر پر آگئی۔
واضح رہے کہ 12 اگست کو بھی حکومت کی جانب سے ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 2 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی کی شرح 76 روپے 28 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں کمی ہوئی ہے، تاہم لیوی میں اضافے کے باعث ڈیزل کی مجموعی قیمت میں کردیا گیا۔
