موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والے رکشوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2026 کے دوران 38.44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما )کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 72 ہزار 416 موٹر سائیکلیں اور تھری وہیلر فروخت کیے گئے جب کہ جولائی 2025 میں فروخت کا حجم ایک لاکھ 24 ہزار 538 یونٹس رہا تھا۔
اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026 کے دوران موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں 47,878 یونٹس یعنی 38 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
