ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم نہ ہوسکی، گاڑیوں کی نقل و حمل بدستور معطل

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم نہ ہوسکی جس کے باعث گاڑیوں کی نقل و حمل بدستور معطل  ہے اور کروڑوں روپے کے تجارتی سامان کی ترسیل متاثر ہورہی ہے۔

لاہور میں ڈرائیور اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد پریشان ہیں جبکہ سندھ میں ہڑتال کے خاتمے کے لیے پیش رفت کا امکان ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہاکہ حکومت کے ساتھ بیشتر مطالبات پر اتفاق ہوا ہے لیکن زبانی یقین دہانی پرہڑتال ختم نہیں ہوگی۔

ملک شہزاد اعوان نے کہاکہ ہمیں تحریری منٹس اور دستخط شدہ یقین دہانی چاہیے، امید ہے کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے