پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، انڈیکس 100 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2546 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 955 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 397 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 502 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے