حکومت کا آئی ایم ایف کو منانے کیلئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور

اسلام آباد: حکومت آئی ایم ایف کو منانے کیلئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات پورے کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت آئی ایم ایف کو منانے کےلیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشواروں کے اہداف کے حصول کے لیے صوبوں کو 30 ستمبر 2026 تک کا وقت دے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے