بی این پی کے رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے صدر منتخب

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ پارلیمانی انتخاب میں مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار ریٹائرڈ کرنل اُولی احمد کو شکست دی۔ عالمگیر نے 255 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مقابل امیدوار کو 88 ووٹ ملے۔یہ بنگلہ دیش میں 35 سال بعد پہلا صدارتی انتخاب تھا جس میں باقاعدہ مقابلہ ہوا۔

بنگلہ دیش میں صدر سربراہِ مملکت ہوتے ہیں۔ صدر مسلح افواج کے کمانڈر انچیف بھی ہوتے ہیں۔ تاہم حکومت کے انتظامی اختیارات وزیراعظم اور کابینہ کے پاس رہتے ہیں۔  مرزا فخر الاسلام عالمگیر کی کامیابی سے بی این پی کو ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے میں بھی نمائندگی مل گئی ہے۔

78 سالہ مرزا فخر الاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک اہم نام ہیں۔ وہ طویل عرصے تک بی این پی کے سیکریٹری جنرل رہے۔ انہوں نے 2016 سے پارٹی کی یہ ذمہ داری سنبھال رکھی تھی۔سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے دور میں عالمگیر حکومت کے بڑے ناقد رہے۔ اس دوران انہیں گرفتاری اور مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ وہ حزب اختلاف کی سیاست میں بی این پی کی اہم آواز سمجھے جاتے رہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے