فیلڈ مارشل سے کانگو کے چیف آف ڈیفنس آرمڈ فورسز کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

کانگو کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جس دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کانگو کے چیف آف ڈیفنس آرمڈ فورسز نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بینزاویلمبوےکو جی ایچ کیوآمد پر سلامی دی گئی، فیلڈ مارشل سے ملاقات میں پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا  اور اس سلسلے میں دفاعی وسیکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیئے گئے ۔

پاکستان، کانگو کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، کانگو کے چیف آف ڈیفنس آرمڈ فورسز نے نیول اور ایئرچیفس سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔

معزز مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کے امن و استحکام کے عزم کو سراہا ، پاکستان کی دفاعی خود انحصاری اور مقامی پیداوار میں پیشرفت کی تعریف کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے