گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ڈیزل قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت میں اضافےکو مسترد کرتے ہوئےحکومت سے تحریری معاہدے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کےصدر اویس چوہدری نےکہا کہ ڈیزل مہنگا کرنا قبول نہیں،حکومت اپنےتحریری وعدے کو فوری طور پرعملی شکل دے،معاہدے میں واضح ہےکہ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل 15 روز بعد کیا جائے گا۔

اویس چوہدری نےکہاکہ روزانہ قیمتوں میں ردوبدل سے ٹرانسپورٹرز کے لیے کرائے ایڈجسٹ کرنا ممکن نہیں رہتا،ٹرانسپورٹر آج کرایہ طے کرتا ہے اور اگلے ہی روز ڈیزل کی قیمت تبدیل ہوجاتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ قیمتوں میں ردوبدل کا موجودہ نظام ٹرانسپورٹرز کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے، حکومت فوری طور پر طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کرے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے