غزہ میں اسرائیلی حملہ، حماس کمانڈر شریف الحسنات شہید

اسرائیلی قابض افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں کیا گیا۔ اسرائیلی قابض افواج نے بتایا کہ حملے میں شریف الحسنات شہید ہوئے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق شریف الحسنات حماس کی دیر البلح بٹالین میں کمپنی کمانڈر تھے۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی سرنگوں کی بحالی کی کوششوں میں ملوث تھے۔

اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی قابض افواج کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے عسکری ڈھانچے اور سرنگوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنا رہی ہے۔

تاہم، حماس کی جانب سے شریف الحسنات کی شہادت کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے