وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں۔ ارومچی بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچنے پر چینی اعلیٰ عہدیداروں اور سفارتی حکام نے مریم نواز شریف اور ان کے وفد کا پُرجوش استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دورے کے پہلے روز اہم ملاقاتوں اور اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔

مریم نواز شریف شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر میں اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کریں گی۔ پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی ہی ژونگ یُو بھی مریم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے وفد سے بھی اہم اجلاس کریں گی۔ مریم نواز شریف کے دورے میں پنجاب اور چین کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ چار روزہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مختلف چینی حکام اور اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے