سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کی فیزیبلٹی سٹڈی کا آغاز، ووڈ میک کینزی نے ٹینڈر جیت لیا

ووڈ میک کینزی نے پاکستان میں سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کی فیزیبلٹی سٹڈی کا ٹینڈر جیت لیا، سٹڈی کے لیے ووڈ میک کینزی کا انتخاب مسابقتی ٹینڈر کے ذریعے کیا گیا، جس میں چار بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت توانائی کے تحفظ کو قومی سلامتی سے منسلک سمجھتے ہوئے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ای سی سی بڑے عالمی آئل پلیئرز کے لیے عالمی معیار کی بانڈڈ سٹوریج سکیم کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حالیہ بحران نے سپلائی میں ممکنہ تعطل کے خلاف ملکی بفرز اور توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے کی ضرورت مزید اجاگر کردی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کی سٹڈی پاکستان کی ضروریات کے مطابق عملی اور قابلِ عمل حل تجویز کرے گی۔

سٹڈی میں سٹریٹجک سٹوریج کے لیے موجودہ انفراسٹرکچر، لاجسٹکس، فنانسنگ، قانونی اور ریگولیٹری امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ووڈ میک کینزی سے مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کی سٹڈی کی پیش رفت کے باقاعدہ جائزے کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے