خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی کابینہ نے آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں بحری جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت کے تحفظ کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا گیا۔ سعودی کابینہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کی۔ اجلاس میں امن اور استحکام کے لیے سفارتی ذرائع کو اہم قرار دیا گیا۔ کابینہ نے فریڈم آف نیویگیشن کے اصول کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس کے ساتھ شپنگ راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی بات ہوئی۔
اجلاس میں سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کو بھی سراہا گیا۔ سعودی کابینہ نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو اہم قرار دیا۔ اجلاس میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ سعودی حکام کے مطابق علاقائی امن، استحکام اور محفوظ بحری راستے عالمی تجارت کے لیے اہم ہیں۔ اسی لیے سعودی عرب سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی تعاون کی حمایت جاری رکھے گا۔
