ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی نئی ویڈیو جاری کردی

Iran's Supreme Leader orders military to continue combat operations

ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک نئی ویڈیو جاری کردی، جس میں وہ ایک علمی نشست کی صدارت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں پہلی بار عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی آواز بھی عوامی سطح پر سنائی دی ہے۔ ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک طالب علم کے ’اسلامی سیکیورٹی ماڈل‘ سے متعلق تحقیقی مقالے کا جائزہ لیتے اور اسے بے عیب قرار دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق یہ ویڈیو ان قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے والد آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا سبب بننے والے فوجی حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ویڈیو کے ذریعے صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کی کوشش کی ہے، تاہم ویڈیو کی تاریخ واضح نہ ہونے کے باعث ان کی موجودہ صحت کی صورتحال کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے